• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سپر لیگ کو جگمگانے کیلئے کئی نئے ستاروں کی آمد، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے عالمی نمبر ایک بولر راشد خان، مجیب الرحمن ، محمد نبی، انگلینڈ کے ٹام بینٹن، ایلکس ہیلز ، سمت پٹیل، لیام لیونگ اسٹون ، آسٹریلوی کرس لین، ویسٹ انڈیز کارلوس بریتھ ویٹ اور جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ویزے سمیت دنیا کے کئی صف اول کے کھلاڑی جون میں پاکستان سپر لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔لیکن پاکستان میں سپر لیگ میچز کو جگمگانے کیلئے کئی نئے ستاروں کی آمد ہوگی۔منتظمین نے پی ایس ایل کے بقیہ بیس میچوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ منگل کو مکمل ہوگیا۔ بنگلہ دیش کے عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈ شکیب الحسن کو لاہور قلندرز نے پک کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آندرے رسل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپ ٹل کو منتخب کر لیا۔ پلاٹینم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ کو پک کیا۔ جیمز فولکنر ، جو برنز ، کیلم فرگوسن اور سرلنکا کےسیکو گا پرسنا بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ شکیب الحسن، گلیڈی ایٹرز نے انگلش ٹام بینٹن کی جگہ آندرے رسل کو لیا ہے۔ کراچی کنگز نےکولن انگرام کی جگہ مارٹن گپٹل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش ایلکس ہیلز کی جگہ عثمان خواجہ کو، ملتان سلطانز نے کرس لین کی جگہ محمود اللہ ریاض کو منتخب کیا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے محمد نبی کی جگہ تھیسارا پریرا، اسلام آباد یونائیٹڈ نےلوئس گریگوری کی جگہ یانیمن پشاور زلمی نے مجیب الرحمٰن کی جگہ فابین آلین، لاہور قلندرز نے ڈیوڈے ویزے کی جگہ جیمز فالکنرکو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔کراچی کنگز نے ڈین کرسٹن کی جگہ نجیب اللہ زارداد کو گولڈکٹیگری میں قلندرزسمت پٹیل کی جگہ جو برنز، پشاور زلمی نےلیام لیونگ اسٹون کی جگہ رؤمان پاؤل ، ملتان سلطانز نے جیمز ونس کی جگہ رحمٰن اللہ گورباز کو منتخب کیا ہے۔سلور میں پشاور زلمی نے ثاقب محمود کی جگہ فیڈل ایڈورڈز، ملتان سلطانز نے ایڈم لیتھ کی جگہ جارج لینڈے، کراچی کنگز نے جو کلارک کی جگہ لیٹن داس ، قلندرز نےٹام ایبل کی جگہ کیلم فریگیسن کو شامل کیا ہے۔

تازہ ترین