• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بارش، عمرہ زائرین سبز چھتریوں کے ساتھ طواف میں مصروف

مکہ مکرمہ( شاہدنعیم) مکہ مکرمہ میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران سبز چھتریوں کے سائے میں طواف ادا کرتے رہے اور خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے،نمازعصر کی اذان کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ مکہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ، کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں، مکہ مکرمہ ریجن گورنریٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بارش اور ژالہ باری کی وڈیو شیئر کی ،مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے، طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں زمینی منزل کے مطاف تک بھیجا گیا تاہم بارش کے دوران عام گروپ معطل کردی گئی اور شاہ فہد توسیعی والی عمارت میں عمرہ زائرین کو بھیج دیا گیا، یہاں دو ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔

تازہ ترین