قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔