جناح اسپتال لاہور میں 10ہزار لیٹر کا آکسیجن ٹینک نصب کردیا گیا، جس کے بعد اسپتال میں آکسیجن کی صلاحیت 20 ہزار لیٹر تک پہنچ گئی۔
پرنسل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا کہ جناح اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے آکسیجن کا مسئلہ نہیں ہوگا، لاہور جناح اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کو 100 فیصد آکسیجن کی سپلائی یقینی بنائیں گے۔
پروفیسر عارف تجمل نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے 10 ہزار لیٹر آکسیجن ٹینک کی منظوری اور تنصیب میں بنیادی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے مزید 6 کروڑ روپے کے طبی سامان کا آرڈر دے دیا۔