• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کےانخلا پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے رابطہ


راولپنڈی( نیٹ نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے کی سلامتی واستحکام پر بات چیت کی۔وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین