• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بحریہ کی ایرانی جہازوں پر انتباہی فائرنگ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی بحریہ کے گشت پر مامور ایک جہاز نے شمالی خلیج فارس کے بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ (آئی آر جی سی این) کے جہازوں کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ کی تین مسلح تیز رفتار کشتیاں پیر کے روز تیزی کے ساتھ اور نامعلوم ارادے سے غیر ضروری طور پر امریکی بحریہ کے ساحلی گشت پر مامور جہاز یو ایس ایس فائر بولٹ اور یو ایس کوسٹ گارڈ کی گشت پر تعینات کشتی کے قریب پہنچ گئیں۔

تازہ ترین