• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: طوفان بائرن کے زیرِ اثر شدید بارش، خیموں میں پانی داخل

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سمندری طوفان بائرن (Byron) کے زیرِ اثر غزہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے بے خانماں غزہ کے شہریوں کے خیموں میں پانی داخل ہو گیا۔

شدید سردی میں بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

غزہ کے حکام کے مطابق اسرائیل نے امداد اور تعمیرِ نو کا سامان روک رکھا ہے جس کی وجہ سے خیموں میں موجود گنجائش سے زیادہ لاکھوں فلسطینی خطرے سے دو چار ہیں۔

فلسطینی محکمۂ موسمیات نے آج سے جمعے تک غزہ سمیت فلسطین بھر میں بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید