کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ہے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری عالم اسلام کے لئے مثبت پیش رفت ہوگی جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کے تعلقات میں بہتری سے اسلامی ملکوں کے معاشی معاملات میں بھی مستحکم تبدیلی آئے گی۔