• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تیر سے اتنے شکار، بلاول کا جیت پر ٹوئٹ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 میں پی پی امیدوار کی جیت پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایک تیر نے اتنے شکار کرلیے۔

بلاول نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نانا ذوالفقار علی بھٹو اور الیکشن کے نتائج کی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے ساتھ لکھا کہ ’تاریخی کامیابی پر پیپلزپارٹی کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ایک تیر سے اتنے شکار، یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا۔‘

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں۔


حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16ہزار 156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین