• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کے باعث بگڑتی ہوئی صورت حال میں امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کو جلد بھارت چھوڑنے اور واپس امریکا پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بھارت میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 4 لاکھ سے زائد مریض سامنے آگئے جبکہ 35 سو افراد جان سے گئے، دلی کے شمشان گھاٹ بھی آخری رسومات کے لیے کم پڑگئے۔

ادھر امریکا کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی امداد بھارت پہنچا دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امداد میں 400 سے زائد آکسیجن سلینڈرز اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔

تازہ ترین