تہران (جنگ نیوز) ایران نے سعودی عرب کی طرف سے مصالحت کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات جلد ہی ختم ہو سکیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران اور سعودی عرب دونوں ہی اسلامی دنیا کی اہم ریاستیں ہیں اور ان کے اختلافات کا خاتمہ خطے میں امن اور استحکام کا باعث بنے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قبل ازیں کہا تھا کہ ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ایران کے ساتھ اچھے اور خصوصی تعلقات قائم ہوں گے۔