• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی جعلی ادویات بنانے بیچنے والے شرم کریں،فرحان اختر

بالی ووڈ اداکار و ڈائریکٹر فرحان اختر نے کورونا کی جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انتہائی گھٹیا انسان قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان اختر نے بتایا کہ کورونا کی جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے اور بیچنے کی خبر دیکھی۔اس مایوسی اور اندھیرے کے وقت میں لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے آپ کو ایک قسم کا عفریت بننا پڑے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ جو کوئی بھی ہیں آپ کو شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا سے 3ہزار 689 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 3لاکھ 92 ہزار مزید نئے کیسز بھی سامنے آئے تھے۔

تازہ ترین