• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: کورونا کے پیشِ نظر 18 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

حیدر آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 7 یونین کونسلز کے 18علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لطیف آباد یو سی 1 اور لطیف آباد یو سی 6 کے علاقے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں۔

اسی طرح یونٹ نمبر 10 لطیف آباد بلاک سی، ڈی ربیع الاول چوک کمرشل ایریا، یو سی 12 کے علاقے برکت بھائی ٹاؤن، اسماعیل گوٹھ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تازہ ترین