کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی رسم کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشال خان نے بھی پاکستانی اداکار قاسم خان سے تعلقات کا اشارہ دے دیا۔ماضی میں اداکارہ مشال خان اور علی انصاری کے درمیان خاصی گہری دوستی رہ چکی ہے تاہم جوڑا گزشتہ برس علیحدہ ہوگیا تھا، مشال سے بریک اپ کے بعد علی انصاری اور اداکارہ صبور علی کی بات پکی کی رسم طے پائی۔اب مشال خان کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں مشال خان کی تیسری انگلی میں خوبصورت انگوٹھی کو بھی جگمگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان تعلق میں ہیں اور انہوں نے منگنی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔لیکن دوسری جانب قاسم خان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام درج کیا۔اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا آپ سیارہ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں کیوں کہ میں مشال سے ملا۔