• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر کی فلم’طوفان‘کی ریلیز کورونا کے باعث موخر

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور بگڑتی صورتحال کی وجہ سے بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ کی ریلیز موخر کردی گئی۔

فرحان اختر نے سوشل میڈیا پر فلم ٹیم کا بیان جاری کیا جس میں لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں صورتحال دل دہلا دینے والی ہے،اسی لئے ہم نے حالات کی بہتری تک فلم کی ریلیز موخر کردی ہے۔فلم کی ریلیز کے حوالےسے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بیان میں لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث ملتوی ہوچکی ہے۔

تازہ ترین