• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ میں دو کمسن بہنیں ونی، سرپنج سمیت 2 گرفتار

مظفر گڑھ میں بھائی کے جرم کی سزا  2 کم سن بہنوں کو دیدی گئی، پنچائیت نے 8 سے 10 سال کی دو بہنوں کو ونی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے سرپنج سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تحصیل علی پور کے موضع لنگرواہ میں پنچائیت نے2 کم سن بچیوں کو ونی کر دیا، پولیس کے مطابق دو روز قبل پنچائیتی حکم پر ونی کیے جانے والی دونوں بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

دونوں بچیوں کےبھائی فیاض کے مبینہ طور پر علاقے کی خاتون سے تعلقات تھے، معاملے پر پنچائیت ہوئی، پنچائیت نے فیاض کا نکاح اُسی خاتون سے کروا دیا جبکہ فیاض کی کم سن بہنوں کا نکاح خاتون کے بھائیوں سے کر دیا گیا اور 9 مئی کو دونوں کم سن بہنوں کی رخصتی طے تھی۔

پولیس نے دونوں دولہوں، سرپنج اور نکاح خواں سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے سرپنج سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین