• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 161 افراد جان کی بازی ہار گئے


کورونا وائرس کا شکار ہوکر آج ملک میں مزید 161 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 377 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔

ملک میں آج 161 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سے سب سے زیادہ پنجاب میں 111 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ برقرار ہے۔ 

ادھر ملتان میں 76، لاہور میں 67 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

پشاور کے 4 اسپتالوں میں کورونا کے 619 مریض زیرِ علاج ہیں۔

گزشتہ روز پہلی بار ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

تازہ ترین