یوم شہادت حضرت علیؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سخت حفاظتی اقدامات
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت حضرت علیؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سخت حفاظتی اقدامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی کرم ﷲ وجہہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، نشتر پارک سے برآمد ہونے والا یوم علیؑ کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا،قبل ازیں مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئےشہادت حضرت علی کرم ﷲ وجہہ پرروشنی ڈالی اور فضائلِ حضرت علی بیان کیئے، عزاداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جلوس میں شرکت کی جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت خواتین اور بچوں اور بغیر ماسک پہنے افراد کو جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی،مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی،جلوس کے راستے میں آنے والی مارکیٹس اور دکانوں کو سیل جبکہ گلیوں کو کنٹیرز لگا کر بند کیا گیا تھا،بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات تھے،مجلس اور جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئپنگ کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید