• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک جاوید اعوان کا یونان کےصحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

ایتھنز (نمائندہ جنگ ) یونان کی کمیونٹی سپریم کونسل کے چیئر مین ملک جاوید اعوان نے یونان کی صحافی برادری اور پی جے اے یونان کے صدر میاں صفدر جاوید کے اعزاز میںافطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں ن لیگ یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد ،ممتاز بزنس مین اور جرنلسٹ کلب یونان کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر میاں یونس ،سید اشیر حیدر ،چوہدری ظفر ساہی ،مرزا رفیق جہلمی ،چوہدری اشراق نزیر، تہذیب شاکر ۔چوہدری ضیغم دھول اور جماعت اہلحدیث یونان کے امیر حافظ اکرم ،ملک فرحان بوبی اور دیگر نے شرکت کی، ملک جاوید اعوان نے تمام دوستوں کے لئے ایک پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا تھا، کھانے کے ساتھ ساتھ ملکی حالات پر گفتگو بھی ہوئی ۔حافظ اکرم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دنیا کو کورونا سے نجات نصیب فرمائے اور تمام مسلمانوں کی پریشانیاں اور دکھ دور فرمائے، میاں صفدر جاوید نے خصوصی طور پہ ملک جاوید اعوان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا انتظام کیا۔
تازہ ترین