آرمی چیف جنرل باجوہ 4 روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل باجوہ 4 روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے

ریاض (شاہدنعیم ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے، آرمی چیف کا اعلی سعودی عسکری قیادت سمیت پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی برگیڈیئر ہارون راجہ، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی ،سعودی سفارتخانہ کے ملٹری ڈیفنس اتاشی میجر جنرل عواد الزہرانی نے کنگ سلمان ایئربیس پر استقبال کیا۔ آرمی چیف دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سیکورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ آرمی چیف عمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ، روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید