• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام میں پہلی بار خواتین کارکنان خدمت پر تعینات

ریاض (شاہد نعیم )پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین سعودی کارکنان کو زائرین کی خدمت پر تعینات کردیا گیا۔سعودی میڈیا نے مسجد الحرام کی تصاویر جاری کردیں جن میں خواتین کارکنان زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ باپردہ اہلکاروں کی جانب سے خواتین زائرین کو آب زم زم پلایا گیا۔ کارکنان نے فیروزی رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سفید رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے اور سیاہ رنگ کا نقاب ہے جبکہ ہاتھوں میں سفید دستانے ہیں۔

تازہ ترین