• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

HMCہنگامہ آرائی،نگہت اورکزئی سمیت 2ایم پی ایز کیخلاف مقدمہ درج

پشاور( نمائندہ جنگ) تھانہ حیات آباد پولیس نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مظاہرے کے دوران اسپتال انتظامیہ کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلانے اور انتظامیہ کو زودکو ب کرنے کے الزام میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی سمیت دو ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس فیصل شہزاد کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق 29اپریل کو جمرودکے رہائشی نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جو بعدازاں دم توڑ گیا جس پر جاں بحق لڑکے کے لواحقین نے کیجولٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین