• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی، صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوں کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوں کی منظوری دیدی ہے جو کابینہ کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس گزشتہ روز وزارت قانون و انصاف میں وفاقی وزیر بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، مرزا شہزاد اکبر اور بیرسٹر ملیکہ بخاری نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صحافیوں کے تحفظ کے بل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف بل کی منظوری دی گئی۔ دونوں بل وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کئے جائیں گے جس کے بعد قومی اسمبلی میں ان بلوں پر بحث کی جائے گی۔

تازہ ترین