• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبہاراعوان سٹریٹ میں دیوارکا تنازعہ ،متاثرین کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پشاور(جنگ نیوز) پشاورکے علاقہ گلبہاراعوان سٹریٹ میں انتہائی منظم اندازسے سماجی رابطہ کی ویب سائٹس کاسہارالیکرنہ صرف حقیقت کومسخ کیاگیابلکہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے حقیقی مالک کوقبضہ مافیاثابت کردیا،اہلیان علاقہ انسانی ہمدردی کے تحت غیردانستہ طورپرمہم کاحصہ بن گئے، ہدایت اللہ اور فرحان جاوید نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ چندروزقبل اعوان سٹریٹ میں رونماہونیوالے واقعہ کے بارے میں کہاکہ انہوں نے گلبہارمیں قیمتی اراضی خریدی جب ایک خاتون کوعلم ہواجس نے پندرہ لاکھ روپے کامطالبہ کیااوررقم عدم ادائیگی کی صورت میںمزاحمت کی دھمکی دی،انہوں نے کہاکہ ہماری اراضی کے آگے تعمیرکی گئی دیوارمسمارکرنے کیلئے جب ہم پہنچے توچندافرادکی جانب سے مذاحمت کی گئی اورخواتین کی چیخ وپکارشروع کردی گئی جس کے بعداہلیان علاقہ جمع ہوگئے اورہماری ویڈیوبنائی جس پر ہمیں قبضہ مافیاکی صورت میں پیش کیاگیاانہوں نے حکام بالا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوااورانسپکٹرجنرل آف پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے پاس جائیدادکے مالکان حقوق کی تمام دستاویزات موجودہیں لہٰذاواقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔
پشاور سے مزید