• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچاخان ٹرسٹ کانامور شاعرسلیم راز کیلئے دو لاکھ روپے کا اعلان

پشاور( وقائع نگار) باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے گذشتہ روز وفد نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج نامور شاعر، ادیب اور صحافی سلیم راز کی عیادت کی اور ٹرسٹ کی جانب سے انکے علاج کیلئے دو لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا۔وفد میں خدائی خدمتگار تنظیم کے سالاراعظم ڈاکٹرشمس الحق، صوبائی ڈپٹی سالار اعلیٰ ڈاکٹرنویداللہ اور دیگر شامل تھے۔وفد نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سلیم راز کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین