• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف علاقوں اور میرپور آزاد کشمیر میں بارش

جہلم، خانیوال، جہانیاں، کبیروالا، کمالیہ، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

ادھر پشاور میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث باچاخان ایئرپورٹ پر سیلنگ اور سائن بورڈز گرگئے۔ تیزا ہوا سے سامان لے جانے والی ٹرالیاں بھی ایئرپورٹ سے باہر آگئیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا۔ پشاور ایئر پورٹ پر بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین