ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم ترکی میں قازقستان کے ورلڈ ایتھلیٹکس کوچ وکٹر کی نگرانی میں ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ورلڈ نمبر تین ہوں کوشش ہوگی کہ اولمپکس میں مزید بہتر کروں۔

وطن واپسی پر ڈائریکٹر پی ایس بی نصر اللّٰہ رانا نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

اس دوران ارشد ندیم نے کہا کہ ایران میں اپنی بہترین تھرو کی جس پر اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ تمام سہولیات فراہم کرنے پر صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن جنرل اکرم ساہی کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ  ارشد ندیم نے ایران کے ایتھلیٹکس کپ میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

ارشد ندیم عید کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید