• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے پیاروں کو خود سے قریب رکھیں،مادھوری ڈکشت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کو ان گنت سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔ مادھوری ڈکشت نے انسٹاگرام پر شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین کے ہمراہ ماضی کی یہ تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا اپنے پیاروں کو خود سے قریب رکھیں۔اداکارہ کی اس تصویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین سمیت بھارتی انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے دونوں کی تصویر پر تبصرے بھی کیے۔خیال رہے بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کی شادی 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے ہوئی تھی اور اب ان کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین