• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی جنگ کے ایم طفیل 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

لاہور(نمائندہ جنگ ) سینئر صحافی روزنامہ جنگ لاہور کے سینئر کالم نگار محمد طفیل (پاطفیل) گزشتہ روز انتقال کر گئے-مرحوم لاہور پریس کلب کے سابق نائب صدر فہیم گوہر بٹ کے سسر اور صحافی فوزیہ گوہر کے والد تھے انہوں نے ورثا میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں. ان کی عمر تقریبا 90 برس تھی انہوں نے اپنی 60 سالہ صحافتی زندگی میں روزنامہ مساوات ،کوہستان ،آزاد اور جنگ سمیت کئی اداروں میں خدمات انجام دیں ان کی نماز جنازہ جوہر ٹائون میں ادا کی گئی جس میں پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی رہنما حسن مرتضیٰ ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،روزنامہ جنگ لاہور کے سینئر صحافی مقصود بٹ ،سابق بیورو کریٹ تیمور عظمت عثمان ،سجاد انور، سید شعیب الدین چاچو ،فرخ بصیراور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کی رسم قل آج بروز جمعرات بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ 39. جی فاروق ایونیو جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔دعا مغرب سے پہلے ہو گی۔

تازہ ترین