لاہور (آئی این پی ) کنسلٹنٹ وائرولوجسٹ پروفیسر وحید الزمان اور ان کی ٹیم کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق برطانوی وائرس صوبہ پنجاب میں 97 فیصد تک پھیل چکا ہے جبکہ پنجاب میں جنوبی افریقہ سے آئی کورونا کی قسم 2 فیصد پھیل چکی ہے۔
ایک شخص سے 5 سے10 افراد کو وائرس منتقل ، بچے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں ، پروفیسر وحید نے کہا ہے کہ پہلے ایک شخص 2 افراد میں وائرس منتقل کرتا تھا، اب ایک شخص 5 سے 10 افراد کو وائرس منتقل کر رہا ہے، وائرس کی قسم بچوں کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ ماہ 23 ہزار نمونوں پر تحقیق کی، تحقیق سے پتہ چلا پہلی لہر میں وائرس کی جو قسم تھی اب وہ نہیں، لاہور اور گرد و نواح میں بھی ووہان ٹائپ کا وائرس نظر نہیں آیا۔