چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور یو شیاؤ یانگ نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی۔
اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یو شیاؤ یانگ نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر افغانستان سے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ فریقین نے ہمسایہ ممالک کے پرامن اور مستحکم افغانستان میں کلیدی کردار کا اعادہ کیا۔