• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیماری کی تشخیص، اے آئی چیٹ بوٹس نے ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑ دیا


آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس نے بیماری کی تشخیص میں ڈاکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک چھوٹی سی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ تو انسانی ڈاکٹروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، چاہے وہ ڈاکٹر خود بھی چیٹ بوٹ کا استعمال ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔

بوسٹن کے میڈیکل سینٹر کے طبی ماہر ڈاکٹر روڈمن کےمطابق ایک تجربے میں یہ پایا گیا ہے کہ جب ڈاکٹروں کو چیٹ بوٹ کے ساتھ روایتی وسائل فراہم کیے گئے، تو ان کی کارکردگی ان ڈاکٹروں سے معمولی بہتر تھی، جن کے پاس بوٹ تک رسائی نہیں تھی جبکہ چیٹ بوٹ نے اکیلے ہی مرض کی تشخیص میں ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی ماہرین کے مطابق چیٹ بوٹ نے طبی حالت کی تشخیص کرتے وقت 90 فیصد اوسط اسکور حاصل کیا جبکہ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والے ڈاکٹروں کا اوسط اسکور 76 فیصد تھا۔

دوسری جانب جن ڈاکٹروں کو چیٹ بوٹ تک رسائی نہیں ملی، ان کا اوسط اسکور 74 فیصد رہا۔

خاص رپورٹ سے مزید