• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 فیصد سے زائد ووٹ پر کامیاب قرار دینے کی پٹیشن خارج


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والوں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج کردی اور درخواست گزار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے انتخابات میں 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کس آئینی شق کےتحت امیدوارپرالیکشن میں 50فیصد ووٹ لازمی قرار دیےجائیں؟۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے پہلے یہ بتایا جائے درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا ہے؟ آئین کے کن آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں ہے؟

آزاد امیدواروں کی جیت کے بعد سیاسی جماعت میں شمولیت لازمی قرار دینے کی درخواست غیرمؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید