• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، حریت رہنما اشرف صحرائی بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرگئے

سرینگر( جنگ نیوز)چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی قابض بھارتی فوج کی قید میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی مقبوضہ جموں اسپتال میں انتقال کر گئے۔قابض بھارتی فورسز نے 80 سالہ بزرگ حریت رہنما کو 2019میں پبلک سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کے کوٹ بلوال جیل میں قید کر دیا گیا تھا،حریت رہنما غلام مصطفی صفی کے مطابق محمد اشرف صحرائی 5 اگستودو 2019 کے بعد سے جیل میں تھے، سانس کی زیادہ تکلیف کے باعث انہیں مقبوضہ جموں کے اسپتال داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔قابض بھارتی فورسز نے 80 سالہ بزرگ حریت رہنما کو 2019 میں پبلک سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کے کوٹ بلوال جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔غلام محمد صفی کے مطابق محمد اشرف صحرائی کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔

تازہ ترین