• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مطالبہ ری پولنگ کا ہے: حافظ مرسلین

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حافظ مرسلین کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ این اے 249 میں ری پولنگ کا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بائیکاٹ کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حافظ مرسلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ 80 کے قریب فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دیئے گئے، ہم 9 بجے سے دوبارہ گنتی کے لیے بیٹھے ہوئے تھے۔

حافظ مرسلین کا مزید کہنا ہے کہ ووٹوں کے تھیلے سیل کے بغیر تھے اور رسی بندھے ہوئے تھے، ہم نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔


این اے 249 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس والے ہر جگہ پریزائیڈنگ آفیسر کا کام کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید