• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے  علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔

شہبازشریف کی جانب سے نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

شہبازشریف کی طرف سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی گزشتہ ماہ 14 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت منظور کرلی تھی۔

قومی خبریں سے مزید