• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات ساڑھے 32 لاکھ سے بڑھ گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 15 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار 756 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 57 ہزار 603 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 79 ہزار 684 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 955 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 469 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 148 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار 244 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 66 لاکھ 92 ہزار 782 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 406 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 60 لاکھ 35 ہزار 314 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 30 ہزار 168 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 14 ہزار 645 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار 464 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 5 ہزار 631 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 6 ہزار 378 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 41 ہزار 883 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 49 لاکھ 55 ہزار 594 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 12 ہزار 246 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 56 ہزار 128 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 570 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 25 ہزار 940 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 5 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 70 ہزار 400 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 78 ہزار 566 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 51 ہزار 262 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 84 ہزار 593 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 34 لاکھ 69 ہزار 448 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 18 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 316 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 726 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 198 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 108 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 397 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 986 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 84 ہزار 172 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 107 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین