• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے 6 خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے موقع کراچی سٹی سے 6 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا گیا، پہلی ٹرین کل رات کراچی سے روانہ ہوگی۔ 

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی کے مطابق سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرینین لاہور، راولپنڈی اور ملتان جائیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق 7 سے 10 مئی تک کراچی سٹی سے لاہور رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی۔

اسی طرح 11 مئی کو کراچی سٹی سے راولپنڈی کے لیے رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی۔


حکام کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو کراچی سٹی سے ملتان رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ کی جائیگی۔

اسی طرح 7 اور 9 مئی کو کراچی تا لاہور عید اسپیشل 14 کوچز اور 8 اور 10 مئی کو کراچی تا لاہور عید اسپیشل 15 کوچز، 11 مئی کو کراچی تا راولپنڈی عید اسپیشل 10 کوچز اور 12 مئی کو کراچی تا ملتان جانے والی عید اسپیشل 15 کوچز پر مشتمل ہوگی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کل رات 8 بجے سٹی اسٹیشن کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

تازہ ترین