• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے ہرارے میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے12 بجے شروع ہوگا۔جو کہ جیو سوپر سے براہ راست دکھایا جائے گا۔

قومی ٹیم کو 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ یا ٹیم مینجمنٹ شکست سے خوف زدہ ہیں اس وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جارہا۔

پاکستان نے میچ سے قبل جن 13 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اس میں لیگ اسپنر زاہد محمود اور سعود شکیل کا نام شامل نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔

تازہ ترین