• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معظم احمد خان کی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کیساتھ ورچوئل کھلی کچہری

لندن (پ ر) سمندر پار پاکستانیوں کو ممکنہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے وزیراعظم پاکستان کے تصور اور رہنما خطوط کے تحت ہائی کمشنر معظم احمد خان نے پاکستان ہائی کمیشن میں برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری منعقد کی۔ اس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی کے ارکان کو ہائی کمشنر کے ساتھ انفرادی طور پر ملاقات اور انہیں اپنے ایشوز اور چیلنجوں سے آگاہ کرنے اور مفید فیڈبیک فراہم کرنے کا موقع ملا۔ ہائی کمشنر نے متعلقہ حکام کو قابل تصفیہ ایشوز کو فوری حل کرنے کی ہدیات جاری کیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں حکام کی توجہ طلب امور کو جلد تصفیے کے لئے ان کے نوٹس میں لائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ برطانیہ کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی واپسی کے ایشو کو برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اور ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ مذاکرات میں اٹھائیں گے۔ ورچوئل کھلی کچہریاں سروسز کے معیار کے بارے میں کمیونٹی کے ہیڈز آف مشن کو براہ راست فیڈبیک کے لئے انتہائی مفید میکنزم فراہم کرتی ہیں یہ چوتھی کچہری تھی جس کا اہتمام لندن ہائی کمیشن نے کیا۔ ہائی کمیشن کے علاوہ قونصلیٹس نے بھی حال ہی میں ورچوئل کھلی کچہریاں منعقد کی ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر برطانیہ بھر میں پاکستان مشنز باقاعدگی سے تین کچہریاں منعقد کر رہا ہے۔
تازہ ترین