• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا غیردانشمندانہ فیصلہ، بازاروں میں رش بڑھ رہا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام حکومت ایس او پیز کے نام پر شام 6بجے دکانیں بند کرنے کے غیر دانشمندانہ فیصلے کی وجہ ملک کے شہری علاقوں میں شام 6 بجے تک بازاروں میں رش کا یہ عالم ہورہا ہے کہ لوگ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں جسکی وجہ سے شہری علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کیا کورونا شام 6 بجے کے بعد حملہ آور ہوتا ہے جو 6 بجے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے؟

تازہ ترین