• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدنی سے زائد اثاثے ریفرنس، آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد

کراچی( اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نےآمدنی سے زائد اثاثے بنانے والے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی ۔ آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر ملزمان پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نےملزمان کے صحت جرم سے انکار کے بعد آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ۔مفرور ملزم عرفان کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد ترمیمی فرد جرم عائد ہونی تھی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔

اہم خبریں سے مزید