• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کاآن لائن سروس شروع کرنے کافیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےطلبہ کو سہولت دینے کے لیے آن لائن سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے ذریعے طلبہ درخواست فارم، سرٹیفکیٹ کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کی آن لائن کر سکیںگے ۔ جبکہ تمام تعلیمی بورڈز کا سسٹم آن لائن کر دی جائے گا۔ جس سے طلبا، کو ایکولینس اور ڈوپلیکیٹ سرٹیفکیٹ کیلئے بورڈ آفسز کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔جبکہ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن اپنی اسناد کا پرنٹ حاصل کرسکیں گے ۔
تازہ ترین