• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں سوائے سندھ کے عید کی شاپنگ کا وقت ختم ہوگیا، اب ملک بھر میں مارکیٹیں اور بازار 19 مئی کو کھلیں گے۔

سندھ کے باسیوں کے لیے کل کا دن بھی عید کی تیاری کے موجود ہیں جبکہ ملک بھر میں عید سے پہلے بازار کھلے رہنے کا آخری دن بھی تمام ہوگیا۔

ملک بھر میں 6 بجتے ہیں انتظامیہ مارکیٹیں بند کرانے کے لیے متحرک ہوگئی، دن بھر بازاروں میں بھرپور رش رہا۔

عید کی رہی سہی تیاری جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچنے کی کوششوں میں سڑکوں پربھی ٹریفک جام ہوگیا۔

خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کےلیے صورتحال سے نمٹنا مشکل ہوگیا۔

جس نے عید کی شاپنگ کرلی، اس نے کرلی اور جو رہ گیا وہ رہ ہی گیا، اب ملک بھر میں مارکیٹیں اور بازار 19 مئی کو کھلیں گے۔

تازہ ترین