• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ حبیب کو بھارتی فلم کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، مداحوں کی تنقید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اریبہ حبیب کو بولی وڈ اداکارسلمان خان کی آنے والی فلم ’’ رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ٹریلرشیئرکرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انسٹاگرام پرٹریلرشیئرکرتے ہوئے فلم کی شدید منتظراریبہ نے لکھا کہ ان سے یہ دیکھنے کیلئے مزید انتظار نہیں کیا جارہا۔لیکن اریبہ کے فالوورزان کے اس اقدام سے خوش نہیں، انسٹا پرکیے جانے والے تبصروں میں اداکارہ پربھارتی مواد کی تشہیرکا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن جب بات ارطغرل جیسی ترک سیریز کی آئے تو ان کا پروفیشن خطرے میں پڑجاتا ہے۔بیشترصارفین نے ماضی میں اس حوالے سے تنقید کرنے والے اداکار یاسر حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ اب بھارتی مواد کی تشہیرکرنے والی پاکستانی سیلبرٹیز کیخلاف کیوں بات نہیں کررہے۔ یاسرحسین پاکستان میں ترک ستاروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اوران کے مقامی برانڈزکے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر کام کرنے پرمایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان کا یہ تک کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو اس معاملے کا احساس تب ہوگا جب ترک اداکار ان کی نوکری لے لیں گے۔اس سے قبل اداکارشان شاہد بھی پاکستان میں غیرملکی مواد کو فروغ دینے کیلئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے ہیروز اورمواد پرتوجہ دی جائے۔

دل لگی سے مزید