• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات میں انعقاد پر سپر لیگ میچز میں کمی کیے جانے کا امکان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے ملتوی میچوں کو سری لنکا میں کرانے کی تجویز پر اتفاق نہ ہوسکا، پاکستان سے باہر میچوں کے ہونے کی وجہ سے اس کی تعداد میں کمی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے مالک ندیم عمر نے تجویز دی کہ سری لنکا میں بھی پی ایس ایل کے میچز کرائے جاسکتے ہیں تاہم دیگر شرکاء نے ان کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق پی سی بی کو این سی او سی نے جون میں کراچی میں پی ایس ایل میچوں کے انعقاد کے حوالے سے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین