لاہور (نمائندہ جنگ) وزارتِ داخلہ نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز کے باعث وفاقی کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے ملک کے تمام ائرپورٹس اور سرحدی چوکیوں پر تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔