• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

عالمی وبا کی بدترین صورتحال سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی سے نئی دلی اور ممبئی میں صورتحال مستحکم ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4187 اموات اور 4 لاکھ 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹکا میں پیر سے 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اپریل میں کورونا وائرس سے تقریباً 2 ہزار اموات ہوئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق مئی کے ابتدائی7 دنوں ہی میں بنگلورو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 950 سے زائد ہوگئی۔

الیکشن کے بعد سے مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین