• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مشہور گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔

فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جو کہ ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے 7 کلوگرام ریڈیو ایکٹیو یورینیم برآمد ہونے کے بارے میں ہے۔

اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے فخرِ عالم نے لکھا کہ’بھارت کو دنیا کو جواب دینے کی ضرورت ہے کہ ریاست اپنے اسٹریٹ کریمنلز کو یورینیم رکھنے کی کیسے اجازت دے سکتی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’جب اسے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جائے گا تو بھارت یہ دعوٰی کرے گا کہ یہ پاکستان تھا۔‘

فخرِ عالم نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے لہٰذا اب دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔‘

تازہ ترین