• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کل ہونے کا امکان

صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کل کراچی میں کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایکسپو ویکسنیشن سینٹر میں یومیہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایکسپو ویکسنیشن سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین